Urdu News – Online Urdu News Paper

Latest Articles,Columns,Features,Interviews and Analysis

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 2

معزول ججوں کی بحالی سے ڈر اور خوف کیوں؟ کالم ۔ اعجاز احمد

August 26th, 2008 · No Comments

Ejaz Ahmed

یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ آج سے تقریباً تین مہینے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ق)، جمیعت العلمائے اسلام فضل الرحمان اور اے این پی کے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ معزول ججوں کو ہر صورت میں بحال ہونا چاہئے مگر جب سے صدر پر ویز مشرف سے اقتدار چھینا گیا ہے تب سے آصف علی زرداری ، اسفند یار ولی خان اور مولانا فضل لرحمان کی لب ولہجے میں یکدم تبدیلی آئی ، اور اب سب کا کہنا ہے کہ اگر معزول ججز بحال ہوئے تو کونسی دودھ اور شہد کی نہریں چلیں گی۔اگر سکون سے حا لات اور واقعات کا جائزہ لیا جائے تو معزول ججوں کی بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹوں میں سب سے پہلی رکاوٹ امریکہ ، دوسری سب بڑی رکاوٹ صدر پر ویز مشرف کی لوٹ کھسوٹ اور اس لوٹ کھسوٹ کو امریکہ اور یو رپی ممالک کی حمایت حا صل ہونا، تیسری آصف علی زرداری وغیرہ سے متعلق این آر او کا کیس سپریم کو رٹ میں زیر سماعت ہونااور آخر میں ہمارے وہ حکمران ہیں جو مستقبل میں ملک اور قوم کو لوٹنا چاہتے ہیں۔امریکہ کی کو شش ہے کہ صدر پر ویز مشرف نے امریکہ کی دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی جنگ میں جس طرح ملک کے بے گناہ عوام کو مارا اور اسکے عوص0 40 ارب روپے ہڑپ کر گئے تو صدر پر ویز مشرف سے اُ سکی باز پر س نہ ہو۔اگر بفرض محال افتخار محمد چودھری بحال ہو تے ہیں تو وہ سٹیل مل، گمشدہ لوگوں کے سلسلے اور دوسرے کیسوں کی طرح صدر پر ویز مشرف سے با زپرس کر ے گا اور امریکہ کی پشت پناہی پر بچا ہوا صدر پر ویز مشرف کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ اُن سے باز پُرس ہو۔ اگر آصف علی زرداری کے ماضی کو دیکھا جائے تو کچھ زیادہ اچھا نہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری پر 100ارب روپے خورد بُرد کا الزام تھا۔ گو کہ ملک کے بُہت ساری عدالتوں نے دباؤ میں آکر آصف علی زرداری کے بُہت سارے کیسس ختم کر دئے مگر اب سوال یہ ہے کہ آخر آصف علی زرداری کے پاس اتنی ساری جائیداد کیسے آگئی؟۔ ایک مختاط اندازے کے مطابق آصف علی زرداری کی پراپرٹی میں 6 شوگر ملیں، سندھ کے بڑے بڑے شہروں اور کرا چی میں34عدد زرعی فارم،بر طانیہ اور امریکہ میں24 کمپنیوں میں حصے،355 ایکڑ زمین کا سرے محل، لندن میں 8 عدد فلیٹس،بیلجیم میں4 عدد بڑے بڑے سٹورز اور 2 عدد اپارٹمنٹس،امریکہ میں 9 عدد فلیٹس اور پراپرٹی، فرانس میں بے تحا شا مال اور جائیداد اور اسکے علاوہ دنیا کے مُختلف بینکوں میں آصف علی زرداری کے 27 اکاؤنٹس موجود ہیں جس میں بے تحا شا پیسے پڑے ہیں۔فو ربل کے مطابق دنیا کے 100 ارب پتیوں میں مسلمانوں میںسعودی عرب کے پرنس الولید بن طلال السعود ، محمد ال امودی، مان السانیاء، سلیمان ال راجہی، کویت کے نا صر الخرافی،مصر کے ساوارس، متحدہ عرب امارات کے عبدالعزیز الغریر، روس کے جرمن خان کے بعداب زرداری صاحب کانام بھی ارب پتیوں کی فہرست میںشامل ہوگیا۔ جس طرح امریکہ کو صدر پر ویز مشرف کا ڈر ہے اسی طرح زرداری صا حب ، مولانا فضل الرحمان اورکئی اورکرپٹ لیڈروں کو ڈر ہے کہ اگر افتخار محمد چو دھری بحال ہو تے ہیں تو ان سے ملک اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم کی با ز پر س ہوگی۔ بحر حال ہمارے حکمران اسی چکر میں ہیں کہ اس ملک کو باری باری لوٹتے رہیں اور ان سے پو چھنے وا لا کوئی نہ ہوں۔ جہاں تک انصاف کی بات ہے اس سے کوئی بھی ذی شعور اور عقلمند آدمی انکا ر نہیں کر سکتا۔

قُر آن مجید فُر قان حمید میں اللہ تعالی کا ار شاد ہے ہر حالت میں انصاف کرو۔ایک اور جگہ فُر قان حمید میں ارشاد ہے جب لوگوں کے فیصلے کرو تو عدل و انصاف سے کرو۔ آقائے نامدار سلطان مرسلین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ایک ساعت انصاف بر سا برس کی عبادت سے بہتر ہے۔۔ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے بُہت برا جہاد یہ ہے کہ انصاف کی بات ظالم حاکم کی رو برو کی جائے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعا لی غنۃُ کا ارشا دہے عدل و انصاف ہر ایک چیز سے خوب بلکہ خوب ترہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہُ کا ار شا دہے ظالموں کو معاف کر نا مظلوموں پر ظلم ہے۔حضرت عثمان رضی اللہ تعالی غنہُ کا فرمان ہے حق و انصاف پر قائم رہنے والے مقدار میں کم ہو تے ہیں مگر قدر منزلت و اقتدار میں زیادہ۔حضرت علی کرم اللہ وَجہہ کا ار شاد ہے جو شخص حق کے خلاف کر تا ہے حق تعالی خود اسکا مقابلہ کر تا ہے۔حضرت علی کر م اللہ وجہہ کا ارشاد ہے ملک کی بقا کفر سے ممکن ہے مگر ظلم سے نہیں۔۔حضرت سلمان علیہ سلام کا فر مان ہے راستی اور انصاف خداوند تعالی کے نذدیک قُربانی سے زیادہ پسندیدہ ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعا لی غنہا کا فر مان ہے حق کا پُر ستار کبھی ذلیل نہیں ہو تا ،چاہے سارا زمانہ اسکے خلاف ہو جائے۔ باطل کا پیرو کارکبھی بھی عزت نہیں پاتا، چاہے اسکی پیشانی پر چاند نکل آئے۔ جنت میں جوانوں کے سردارحضرت امام حسن کا فر مان ہے جو لوگ تمھارے دوست بننا چاہتے ہیں انکے دوست بنو عادل کہلاؤ گے۔غوث اعظم فر ماتے ہیں ظالم مظلوم کی دنیا بگا ڑ تا ہے اور اپنی آخرت۔امیر خسرو کہتے ہیں کا ش لوگ اپنے حق پر راضی رہیں اور انصاف انہیں عزیز ہوجائے۔مولانا مودودی فر ماتے ہیں اسلام دولت کی مساویانہ تقسیم کا قائل نہیں بلکہ منصفانہ اور عادلانہ تقسیم کا قائل ہے۔ ڈاکٹر سموئیل جا نسن کہتے ہیںحق کو چھپانا سب سے برا جُرم ہے۔جون ایف کنیڈی کہتے ہیں عدل اور انصاف کے لا متناہی فائدے ہو تے ہیں۔ بطلیموس کہتے ہیں اگر لوگ اپنے حق پر راضی رہیں اور انصاف کے ساتھ زندگانی بسر کریں تو کسی ملک کو ملک کی ضرورت نہیں۔بُقراط کا کہنا ہے میں سچائی اور انصاف کا ایسا پیچھا کر تا ہوں جس طرح شکاری کتا شکار کا پیچھا کر تا ہے۔امام غزالی کہتے ہیں اللہ تعالی کا ہر فیصلہ عقل و عدل پر مبنی ہو تا ہے۔ ایک مغربی سکالر جو زف راؤس کہتے ہین ہم انصاف کو تو پسند کر تے ہیں مگر انصاف کر نے والے کو بُہت ہی کم۔ بہر حال بات یہ ہے کہ جس معا شرے میں انصاف نہیں ہوتا وہی معا شرہ ختم ہو جا تا ہے۔ ہمارے صحابی جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے اگر وہ کسی جج کی عدالت میں کھڑے ہو سکتے تھے تو پھر ہم کون ہیں۔ کنفوشیس کہتے ہیں:

Heaven gives long life to the just and the intelliegent.

بہر حال اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک اور غریب لوگوں پر رحم کیا جائے اور انکو مزید لاقانونیت، بے روز گاری، مہنگائی، بے روز گاری اور بد عنوانیوں کی چکی میں نہ پیسا جائے۔ جو کچھ ہو گیا بُہت ہو گیا اب یہ غریب قوم مزید کرپٹ اور بد عنوان حکمرانوں کی آزمائشوں اور امتحانوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

ہماری نیوز اردو کے اس آرٹیکل سیکشن میں تمام محترم مضمون نگاروں کے مضامین تمام موضوعات پر پاکستان اور دنیا کے حالات کے تناظر میں پیش کئے جاتے ہیں ۔ ہمارا کسی مضمون یا مضمون نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ کسی مضمون پر آپنا تبصرہ دینا چاہتے ہیں تو تبصرہ کے خانے میں بلا جھجک اپنا تبصرہ دے سکتے ہیں آپ کا تبصرہ جوں کا توں شائع کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اخلاق سے گرے تبصروں کو حذف کر دیا جائے گا۔
urduhome@gmail.com | newsurdu@gmail.com

0 responses so far ↓

  • تبصرہ کریں

Leave a Comment

Englishاردو