Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 3

آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں

بنوں ، جیل کی گاڑی کار بم دھماکے سے اڑا دی گئی ،٩ پولیس اہلکاروں سمیت ١١ افراد ہلاک
بنوں میں کرم پل کے قریب جیل کی گاڑی کو کار بم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے باعث کم از کم ٩ پولیس اہلکاروں سمیت ١١ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لیڈی کانسٹیبل سمیت ١٢افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح جیل کی گاڑی پولیس لائن سے قیدیوں کو لینے جیل جا رہی تھی کہ بنوں کے تھانہ صدر کے قریب کرم پل کے ساتھ اچانک دھماکہ ہوا جس کے باعث گاڑی قریبی نالے میں گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں١١ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مسعو آفریدی نے بتایا کہ پل کے ساتھ دھماکا خیز مواد سے لدی کار جیل کے بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ٩ پولیس اہلکار اور دو راہگیر شامل ہیں۔مزید۔۔۔۔

سابق صدر پرویز مشرف کے ہم شکل کو سٹی کورٹ میں علامتی پھانسی دے دی گئی
سابق صدر پرویز مشرف کے ہم شکل کو سٹی کورٹ میں علامتی پھانسی دے دی گئی۔ جمعرات کو سٹی کورٹ میں وکلاء تنظیموں کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب نجی ٹی وی پر سابق صدر پرویز مشرف کا کردار ادا کرنے والے ان کے ہم شکل کچھ وکلاء کے ساتھ شہداء پنجاب ہال میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر پہلے انہیں خطاب کا موقع دیا گیا جس میں انہوں نے وکلاء کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا تاہم وکلاء کی جانب سے دلائل کے بعد انہیں آرٹیکل ٦ کی خلاف ورزی کرنے پر سزائے موت سنائی گئی اور علامتی طور پر پھانسی کا پھندا ان کے گلے میں ڈال کر پھانسی دے دی گئی ۔مزید۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ بار کی اپیل پر ملک بھر میں وکلاء کے دھرنے، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت
عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی بحالی کیلئے ملک بھر میں وکلاء برادری نے سپریم کورٹ بار کی اپیل پر احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور دھرنے دیئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ مقامات پر دھرنے دیئے گئے جس میں کثیر تعداد میں وکلاء برادری کے ساتھ سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی، لیبر پارٹی،پختونخواہ ملی پارٹی، خاکسار تحریک اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دھرنوں کے موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ایوان عدل سے ملحقہ پی ایم جی چوک میں دھرنے کے موقع پر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کی قیادت لاہور بار کے صدر منظور قادری نے کی ۔ فیصل چوک پر ہونے والے دھرنے کی قیادت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن ، سیکرٹری چودھری امین جاوید، پاکستان بار کے نمائندہ حافظ عبدالرحمن انصاری، میاں اسلم، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر انور کمال نے کی۔مزید۔۔۔۔
صدارتی امیدوار آصف زرداری کی ذہنی حالت کے خلاف عوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ
عدالت ساندہ میں ٣٠ اگست کو لگائی جائے گی، سندھ کے حلف اٹھانے والے ٨ ججوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی جائے گی
آصف علی زرداری نے وکلاء تحریک کی کمر میں چھرا گھونپا ہے، اعتزاز احسن پیپلز پارٹی سے الگ ہو جائیں ۔ دھرنا کے دوران وکلاء کا مطالبہ
اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتا تو آج گورنر پنجاب ہوتا، پیپلز پارٹی کے لیڈر آصف زرداری کے ساتھ اور کارکن وووٹرہمارے ساتھ ہیں۔ چودھری اعتزاز احسن

الیکشن کمیشن کے آصف علی زرداری ، مشاہدحسین اور سعید الزمان صدیقی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے مشاہد حسین سید، آصف علی زرداری اورجسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے کاغذات کا نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ جمعرات کے روز جب تینوں امیدوار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تو کسی جماعت کے امید وار نے بھی کسی دوسری جماعت کے امید وار پر اعتراض نہیں کیا۔ بہت سے ایسے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کہ جن کا نہ تو کوئی تجویز کنندہ اور نہ ہی تائید کنندہ تھا۔ ان تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے ۔ ٣٠ اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی اور ٦ ستمبر کو انتخاب ہو گا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نون اور قاف لیگ کے درمیان رابطے موجود ہیں ۔مزید۔۔۔۔
صدارتی مہم تیز ، آئندہ ٢٤ گھنٹے انتہائی اہم ، اس دوران اہم تبدیلیاں متوقع

آصف علی زرداری نے چار بار وعدہ خلافی نہیں کی بلکہ چارمرتبہ ہمیں قتل کیا
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت پڑی تو وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ آصف علی زرداری نے چار وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ چار بار ہمیں قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست میں اصول اور کردار کی کوئی حیثیت نہیں تو ایسی سیاست آصف علی زرداری کو مبارک ہو ہم اصول پسند اپوزیشن کا کردار نبھائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کو دوبارہ اعتماد کو ووٹ دینے کے حوالے سے ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اگر احترام چاہتی تو اسے بھی آئینی کردار ادا کرنا چاہیے۔ لیکن سابق صدر پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کر کے قوم کو تکلیف پہنچائی گئی۔ دہشت گردی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ صرف مذاکرات سے ہی جیتی جا سکتی ہے آئرلینڈ اس کی بہترین مثال ہے اور ہم یہی امریکی دانشوروں کو اور میڈیا کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فوجی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور آخر کار امریکہ کو ہماری بات سے متفق ہونا پڑے گا۔مزید۔۔۔۔
نواز شریف نے اپنا صدارتی امیدوار دستبردار کرنے اور حکومتی اتحاد میں دوبارہ شمولیت کا مطالبہ مسترد کر دیا

عوام کو باخبر کرتا ہوں کہ قبائلی علاقے جل رہے ہیں اگر اب بھی آوازبلند نہ کی تو ملک کو اپنے ہاتھوں لٹیروں کے حوالے کردو گے
رمضان المبارک تک باجور آپریشن بند کردے ، حکومت نے باجوڑ کے عوام کی واپسی کا انتظام نہ کیا تو قبائلی عوام اسلام آباد کی طرف نکلیں گے ، عوام کو باخبر کرتا ہوں کہ قبائلی علاقے جل رہے ہیں اگر اب بھی آوازبلند نہ کی تو ملک کو اپنے ہاتھوں لٹیروں کے حوالے کردو گے ؛ آصف علی زرداری کو صدارتی ووٹ دینے کا تصور بھی کرتا ہے وہ پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا ، کراچی میں عوام کوتعصب کی بنیاد پر تقسیم کرکے ملک کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے ، جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام باجوڑ میں فوجی آپریشن کے خلاف ’’ قومی کانفرنس ‘‘ سے قاضی حسین احمد ‘ پروفیسر ابراہیم ‘ سراج الحق‘ جنرل(ر) حمیدگل‘روائیداد خان ‘ مولانا گل نصیب خان اور دیگر مقررین کا خطاب ۔مزید۔۔۔۔

بارک اوبامہ متفقہ طور پر صدارتی امید وار نامزد
امریکہ میں ڈیموکر ٹیک پارٹی کے نیشنل کنونیشن نے سیاہ فام بارک اوبامہ کو متفقہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی افریقی امریکن کو صدارتی عہدے کے لیے نامزدگی حاصل ہوئی ہے ۔بارک اوبامہ کو نامزدگی کے لیے ٢٢١٠ ڈیلی گیٹس کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے ١٥٠٠ ووٹ ہی حاصل کئے تھے کہ صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونیشن میں نمودار ہوئیں ۔ اور انہوں ے ایکلیمیشن کے ذریعے بارک اوبامہ کی نامزدگی کی اپیل کی ۔ جس کے بعد کنونیشن سنٹر پر جوش نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔ہیلری نے اپنی تقریر میں کہا کہ بارک اوبامہ ان کے صدارتی امیدوار ہیں ۔ا س سے پہلے ہیلری کلنٹن نے ڈیلی گیٹس کو ووٹنگ کے لیے مکمل اختیار دے دیا تھا تاہم اس کے باوجود ہیلر ی کا نام بھی نامزدگی کے لیے پیش کیا گیا ۔مزید۔۔۔۔۔

انڈونیشیا کے علماء نے قادیانیوں کو مرتد قرار دے دیا
انڈونیشیا کے ہزاروں مسلمانوں نے جکارتہ میں احتجاج کیا اور قادیانی فرقہ کو علماء نے ’’مرتد ‘‘ قرار دیا ہے ، اور حکومت سے ان پر حکومت سے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ فرقہ احمدیہ کے خلاف قصر صدارت کے سامنے احتجاج کے دوران لیڈر حبیب رزیق شہاب کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ رزیق پر ایک مقدمہ چل رہا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے سینکڑوں لاٹھی بردار حامیوں نے گزشتہ یکم جون کو مذہبی رواداری کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی پر حملہ کردیا تھا، جس میں کئی افراد زخمی ہو ئے تھے۔ حکومت انڈونیشیا نے گزشتہ ٩ جون کو ایک فرمان (فتویٰ) جاری کرتے ہوئے قادیانیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے اور اسلام کے اصل دھارے میں واپس آ اجائے ،مزید۔۔۔۔

سندھ ، ٨ معزول ججوں نے حلف اٹھا لیا دوبارہ اتحاد کی کوئی بات نہیں ہو رہی
جسٹس عبدالحمید ڈوگر چیف جسٹس ہیں زرداری صدارتی انتخاب لڑنے کے اہل نہیں
رات بھر جھڑپیں ، وانا شہر میں کرفیو نافذ سوڈان ، مسافر طیارہ ہائی جیک ہو گیا
صدارتی انتخابات ‘ کاغذات نامزدگی جمع خفیہ رابطوں پر امریکہ کا اظہار برہمی
ذہنی توازن پر شکوک و شبہات کا اظہار پرویز مشرف کو سزا ملنی چاہیے
حکمران اتحاد سے علیحدگی کا اعلان حکمران اتحاد ٹونے پر دلی صدمہ پہنچا
پنجاب اسمبلی توڑنے کی مزاحمت کریں گے کرم ایجنسی، تازہ لڑائی میں ٢٢ افراد ہلاک
افتخار محمد چوہدری سیاسی ہوچکے سوات ، باجوڑ ایجنسی میں آپریشن
ججز کی بحالی اہم مسئلہ نہیں اعلان میاں نواز شریف کریں گے
زرداری مشرف کی دوسری شکل امریکہ وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے
آئی سی سی ایک سا ل کیلئے ملتوی بیجنگ اولمپک ختم ‘ چین سر فہرست
معاہدے حدیث یا قرآن کے الفاظ نہیں پیر تک ججز کی بحالی کی ڈیڈ لائن
زرداری کو صدارتی امیدوار نامزد صدارتی امیدوار نامزد ہونے کا امکان
سوات حملہ ، ١٥ اہلکارجاں بحق حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں
عافیہ کے بیٹے کا ان کیمرہ ٹرائل میڈلز جیتنے کی نصف سنچری
ججوں کی بحالی ، ایک اور ڈیڈ لائن صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
مشرف کے مستقبل کا فیصلہ پارلیمنٹ زرداری صدارت کے امیدوار ہیں
ججز بحال ، مشرف اور این آر او روپیہ سستا،ڈالر اور سونا مہنگا
واہ ، خود کش دھماکے ، ١٠٠ ملازمین جاں بحق ججز کل تک ، اتحاد سے الگ ہو جائیں گے
ہتھیار ڈالنے والوں کو بھی معافی نہیں ملے گی بیخ کنی تک باجوڑ میں آپریشن جاری رہے گا
کرم ایجنسی ‘ جھڑپیں جاری ، متعدد ہلاک مشرف سے حساب لینے والا کوئی تو ہو
ججز بحالی ،تمام مسائل حل ہو جائیں گے پاکستان کا اعزاز ٦١ سالوں میں ٤٣ سربراہان
٢٤ گھنٹوں کا الٹی میٹم ہسپتال ڈیرہ میں دھماکہ
ججز کی بحالی ضرور ہوگی ججوں کی بحالی اہم ایشو ہے
نائیک‘ سول جج سے زیادہ نہیں فیصلہ مشرف نے خود کیا تھا

مزید خبریں